الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں کیلئے 10 نکاتی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ نگران حکومتیں روزمرہ کے امور تک محدود رہیں گی، عہدہ سنبھالنے کے 3 روز تک نگران وزرائے اعلیٰ الیکشن کمیشن کو اپنے گوشوارے جمع کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگران حکومتیں ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کر سکیں گی، نگران حکومتیں ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہیں کر سکیں گیں اور تبادلے بھی الیکشن کمیشن کی منظوری سے ہونگے۔
ہدایت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں صوبوں کے تمام بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے گئے، نگران حکومتیں صاف شفاف منصفانہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرینگے۔
جاری کردہ ہدایت کے مطابق نگران حکومتیں وزرائے اعلیٰ، وزراء مشیران سے رہائشگاہیں خالی مراعات واپس لیں گی، نگران حکومتیں اضافی نفری کو واپس بلائیں گی اور سیاسی بنیادوں پر اداروں میں تقرریوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگی۔
ضرور پڑھیں؛ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
