
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے اور پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے پر زور
انہوں نے کہا کہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ” باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ” کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا، 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 30 ہزارنوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے کیونکہجب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے،کس نے آگ لگائی اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن آراونڈ پاکستان مہم کا چیمپین بننا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو بحران سے نکالنے اور معیشت کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News