Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سولر پینل ٹھیک کرنے کا ایک بھی سرٹیفائیڈ فرد نہیں ہے، قائمہ کمیٹی آئی ٹی

Now Reading:

پاکستان میں سولر پینل ٹھیک کرنے کا ایک بھی سرٹیفائیڈ فرد نہیں ہے، قائمہ کمیٹی آئی ٹی
سولر پینل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ پاکستان میں سولر پینل ٹھیک کرنے کا ایک بھی سرٹیفائیڈ فرد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی  آئی ٹی قائمہ کمیٹی میں میر محمد خان جمالی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سولر پینلز کا استعمال بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں  لیکن سولر پینل ٹھیک کرنے کا ایک بھی سرٹیفائیڈ فرد نہیں ہے اور پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک کرنے کے صرف 2 ٹیکنیشن ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال آئی ٹی ڈگری کرنے میں صرف 20 فیصد کو نوکری مل رہی ہیں جبکہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان کو ہنر سکھانے کیلئے فری لانس پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

Advertisement

اسکے علاوہ بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کا معاملہ زیرغور آیا اور بتایا کہ طلبا کو آج بھی تیز انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہیں، انٹرنیٹ فراہمی میں مشکلات ہیں۔

اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان میں فور جی سہولت کی فراہمی کیلئے پروگرام شروع کیا ہے اور ایک سال کے اندر 90 فیصد پروگرام مکمل کر لیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چترال میں ٹاور لگانے کی اجازت لینے کیلئے ایک سال لگا۔جہلم اور اٹک میں بھی ٹاورز لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر