Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب کی نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کی سمری موصول ہونے کی تصدیق

Now Reading:

گورنر پنجاب کی نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کی سمری موصول ہونے کی تصدیق
بلیغ الرحمٰن

گورنر پنجاب کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے تین نام موصول ہوئے ہیں جو کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ دونوں رہنما مقررہ وقت کے اندر کسی بھی نام پر مشترکہ طور پر متفق ہوں۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 03 نام باضابطہ طور پر گورنر پنجاب کو بھیج دیئے جس میں سردار احمد نواز سوکھیرا، ناصر محمود کھوسہ، محمد نصیر خان کے نام شام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، ن لیگ کا مختلف ناموں پر غور

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، ہم نے گورنر پنجاب کو نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام دینے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تین نام احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان، ناصر سعید کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے اور ہم یہ تینوں نام نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے گورنر کو بھجوا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں  پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لئے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر