عمر چیمہ
پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کے مسائل سے بےخبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء جو یہاں آ کر بے تکے بیانات دے رہے ہیں وہ اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کے تمام اراکین کا اعتماد حاصل ہے اس لئے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے چند روز قبل عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی اور جب اراکین پورے نہیں ہوئے تو تحریک واپس لے لی جبکہ آئین کے اندر گورنر کو اختیار ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں لیکن جو تحریر لکھی گئی وہ غلط بیانی پر منحصر تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ فوری انتخابات کے بغیر ممکن نہیں ہے، عمر چیمہ
عمر چیمہ نے کہا کہ عوام کو آج معاشی مسائل کا سامنا ہے اس سے ان کو کوئی غرض نہیں ہے جبکہ ایک طرف تو دہشتگردی کی نئی لہر ہے اور دوسری طرف وزیر داخلہ یہاں بیٹھیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری ہوں، شہباز ہوں یا کوئی اور ہو سب اپنے 9 ماہ کی کرپشن کو چھپانے کے لئے اقتدار میں رہنے کے خواہشمند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ یہاں پر جمہوریت کو شب خون مارنے کی کوشش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں جبکہ 9 ماہ پہلے بھی ان 13 جماعتوں کی جانب سے یہ تحریک لانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل آئین و قانون کے مطابق کی ہے، عمر چیمہ
پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ نے مزید کہا کہ جس طرح زرداری، شرجیل میمن اور ناصر شاہ سمیت رانا ثنا اللہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو توڑا جا سکے لیکن وہ کامیاب نہیں ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
