
پاکستانی عوام ریاستی تشدد کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، مسرت چیمہ
پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ اہل اقتدار ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے. آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے. ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار آج بھی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 21, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار آج بھی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں. انہوں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں۔
مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں. انہوں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں https://t.co/7Il2LDxsM0
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 21, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News