
ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پاکستان پہنچ گئے
سابق وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما ایم کیو ایم بابرغوری امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ بابر غوری امیگریشن کے بعد بابرغوری ایرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔
Advertisementایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #MQM pic.twitter.com/h8HNkUYZUY— BOL Network (@BOLNETWORK) January 31, 2023
اس سے متعلق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بابرغوری کو عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہونے کے باعث حراست میں نہیں لیا گیا۔
خیال رہے کہ بابر غوری کے خلاف ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات ہیں ، ان کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News