
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی تباہی کے باوجود عوام کا ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے ملک کی معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
مہنگائ کی شرح 31فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئ ہے،خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 7, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئی ہے اور خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟
یہ بھی پڑھیں: 13 پارٹیاں عمران خان کو معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں، شیخ رشید
فواد چوہدری نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی عوام نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں؛اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے، فواد چوہدری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News