وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلم سنسر بورڈ کو لے کر اہم فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے فلم سنسر بورڈ کو لے کر اہم فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا جبکہ اس کے چیئرمین چوہدری گل زمان کو فارغ کر دیا گیا۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابدرشید، علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم، فاطمہ احمد خان کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
