Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

Now Reading:

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے نتائج اور تمام امور کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بڑا ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردیا ہے، پہلے مرحلہ میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی تیاری پر کام شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی ای ایم ایس پر الیکشن کمیشن کو آج بریفنگ دے گی اور ای ایم ایس کے ذریعے انتخابی نتائج سمیت انتخابات سے متعلق تمام امور کو ڈیجیٹل طریقہ سے کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ ای ایم ایس میں الیکشنز کے نتائج، ووٹرز ٹرن آوٹ، پارٹی پوزیشن سمیت تمام امور کے لئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ای ایم ایس میں انتخابی فارمز، سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثہ جات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کے لئے نجی آئی ٹی کمپنی کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، نجی کمپنی الیکشن کمیشن کو ای ایم ایس بنانے سے متعلق اپنی استعداد کار اور منصوبہ بندی سے آگاہ کریگی۔

علاوہ ازیں ای ایم ایس کو عالمی طور پر مستند شدہ کمپنی سے ای ایم ایس بنوانے پر کام شروع کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ای ایم ایس کو ضمنی انتخابات میں پہلے پائلٹ ٹیسٹ کریگا اور کامیابی کی صورت میں ای ایم ایس کو عام انتخابات میں استعمال کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس بنانے کے لئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔

2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع

Advertisement

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں انہیں پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

ان فہرستوں کی فراہمی کے بعد علاقائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیا تھا کہ وہ متعلقہ اداروں سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے حوالے سے رائے طلب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: قبل از وقت الیکشن کا دباؤ، ن لیگ نے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

خیال رہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

Advertisement

ای سی پی کے مطابق ٹرینگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور90 لاکھ کا خرچہ آئیگا جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ خرچ ہونگے۔

انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ سمیت الیٹرانگ ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ خرچ ہونگے جبکہ آرمی کی خدمات اور سیکیورٹی کے لیے کے لیے 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر