Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پرویزالہیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پرویزالہیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پرویزالہیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کے لئے دفاتر استعمال نہیں کروں گا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان چاروں دفاتر کے اسٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا، کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آتے ہی متنازعہ تعیناتیاں شروع کردیں

ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔

وزیر اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

Advertisement

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز اسلام آباد میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے محسن نقوی کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت پوری طرح آپ کے ساتھ ہے بلا خوف اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے الزامات اور تنقید کی پرواہ نہ کریں، نظر انداز کریں۔ صاف شفاف انتخابات میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ صوبے میں امن وامان کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔ کسی بھی غلط کام پر ایکشن لینا آپ کا اختیار ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ملاقات میں کہا کہ جو اعتماد مجھ پر کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، اپنی آئینی ذمہ داری سے باہر نہیں نکلوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر