
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریوں کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے مرکزی رہنماؤں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کو یقین ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے تاہم انہوں نے اپنی تمام امیدیں عدالت عالیہ کے فیصلے سے لگالی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض رہنماؤں نے تجویز پیش کی ہے کہ اس معاملے کے حوالے سے عدالت عالیہ کے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جائے اور گیارہ جنوری کو فیصلے کے بعد ن لیگ اپنی حکمت عملی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے، عمران خان کی ہدایت
ذرائع کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں ن لیگ اپنا وزیر اعلیٰ لانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کرسکی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پرویز الٰہی کی ناکامی کی صورت میں ن لیگ 186 اراکین وزارت اعلیٰ کے لیے کیسے پورے کرے گی؟ جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں ن لیگ ضمنی انتخاب کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 9 جنوری بروز پیر کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے۔
اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اعتماد کا ووٹ لینا ایجنڈا میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جا ئیں گے جبکہ ارکان اسمبلی کے توجہ دلاو نوٹسز اور تحریک پیش ہونگی۔
علاوہ ازیں 2 بلز ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے جبکہ ایک ب کی منظور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ گیارہ جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔
عمران خان نے ہدایت دی کہ پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ نو جنوری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔
علاوہ ازیں پارٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال تین ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، تین ارکان پارٹی پالیسی کے خلاف جاسکتے ہیں، اس وقت ایک سوستاسی ارکان کی حمایت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News