
ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پرویزالہی
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اورنیت جانتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے وزیراعلیٰ کو نہیں چلنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم تیار ہیں، خود اسمبلیاں توڑ کر بیٹھے ہیں، الیکشن ضرورلڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے وزیراعلیٰ کو نہیں چلنے دیں گے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سچے لیڈر ہیں، ہم نے ان کو لکھ کردیا تھاجب چاہیں اسمبلی توڑدیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان غلطی کرتے ہیں تو ہم روکتے ہیں۔دشمن کی غلطی کو روکا نہیں کرتے ،اسی میں اس کو ڈوبنے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News