Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کی تقرری، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج

Now Reading:

محسن نقوی کی تقرری، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج
تحریک انصاف

محسن نقوی کی تقرری، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر “محسن نقوی نا منظور” اور “الیکشن کمیشن نامنظور” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے متعصبانہ فیصلے کیخلاف عوام کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن آفس لاہور پہنچ گئی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر آفس کے باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ زرداری کا بیٹا ہمیں منظور نہیں، اس عوام کے صبر کو مت آزمایا جائے، محسن نقوی تم سن لو اگر کچھ ایسا کیا تو تم کو بھگتنا ہو گا۔

دوسری جانب اعجاز چوہدری نے کہا کہ حق غالب آکر رہتا ہے، سپریم کورٹ 2016 کا فیصلہ ہے جو پلی بارگین کریگا وہ عوامی عہدے پر نہیں آسکتا، نگراں وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج ہمارا حق ہے، آج کا احتجاج صرف لاہور میں ہوگا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت رجیم چینج ایجنڈے پر چل رہی ہے، انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ کے معیار پر پور انہیں اترتے، 2016میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، جوپلی بارگین کرے وہ سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کٹھ پتلی نہ بنیں، وہ فیصلے کریں جو عوام کیلئے صحیح ہوں، ان سب نے پاکستان سے باہر ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی تقرری؛ عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حقیقی حکمرانوں نے اقتدار میں بیٹھ کرغریبوں کےحق میں فیصلہ کرناہے، یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنان کو دبا لیں گے، پنجاب پر ایسے شخص کو مسلط نہ کریں جو غیرجانبدار نہ ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ سوچتے ہیں کہ الیکشن کو یرغمال بنالیں گے، جلد ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے جارہا ہے، انشاءاللہ انکو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر