حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 35 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت کا عوام کو تحفہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے اضافہ#Petrol #BOLNews pic.twitter.com/PoTGgXvfVh— BOL Network (@BOLNETWORK) January 29, 2023
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 35 روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 18، 18 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا اہم اعلان
انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 187 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
