
پشاور پولیس لائن دھماکے میں بچ جانے والے اہلکار دوہری مشکل میں پھنس گئے
عالمی برادری اور پاکستان ہمسایہ ممالک کی جانب سے پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں عالمی رہنماؤں ہمسایہ ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
او آئی سی کی مذمت:
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے پشاور، پاکستان میں ایک مسجد کے اندر خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل H.E.Mr. حسینبراہیمطہٰ نے اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور پاکستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف OIC کے اصولی موقف کی تجدید کی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کو تنظیم کی حمایت کا یقین دلایا۔
اقوام متحدہ کی مذمت:
متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ عالمی ادارے کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر سسبا کوروسی نے اپنے مذمتی پیغام میں کہا کہ نماز کے دوران لوگوں کو نشانہ بنانا واقعی ایک ہولناک اور بزدلانہ حملہ ہے۔
خلیج تعاون کونسل کی مذمت:
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب کی شدید مذمت :
سعودی عرب کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہدہشتگردی کا واقعہ انتہائی گمراہ کن اور قابل مذمت ہے، پشاور مسجد دھماکے میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ نمازیوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس ہے، اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
ایرانی سفارتخانہ
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے پشاور میں دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
اس حوالے سے ترجمان ایرانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ اسلام پشاور کے پولیس لائنز ایریا میں ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے ہوا جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی شہداء کی ارواح کو جنت نصیب کرے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
جرمنی کی مذمت
جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور سے موصول شدہ خبر پر شدید حیرت انگیز دھچکہ پہنچا ہے، عبادت گزاروں کے خلاف ہونے والی اس دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ میرا دل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
امریکہ کی مذمت:
امریکی سفارتخانے کی جانب سے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن أج پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ کےمتاٹرین اور ان کے پیاورں سے گہری تعزیت کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترکیہ کی مذمت
ترکیہ کی جانب سے پشاور مسجد پر دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہترکیہ اس گھناؤنے حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے۔
افغانستان کی پشاور مسجد دھماکہ کی مذمت
افضان حکومت کی جانب سے پشاور مسجد دھماکہ کی مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ پشاور:مساجد اور عبادت گاہوں میں لوگوں کو شہید کرنا اسلام کے متضاد ہے، مساجد میں اسطرح کے حملہ کرنااسلام کے منافی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی مذمت
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں مسجد بم حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہدہشت گردانہ بم دھماکےمیں پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔
ترجمان اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت پاکستانی حکومت, عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔
بیلجیم کی شدید مذمت
پشاور پولیس لائنز مسجد میں معصوم نمازیوں پر خودکش حملے کی بیلجیم کی وزیر خارجہ ہجا لاحبب نے شدید مذمت کی ہے۔
بیلجیم وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے خیالات اور پر خلوص تعزیت دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور بیلجیم ہر قسم کی دہشتگردی کی پر زور مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یورپین یونین کی شدید مذمت
یورپین یونین کی ترجمان وزیر نبیلہ ماسرالی کی جانب سے پشاور حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان یورپین یونین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشروں میں نفرت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور یورپین یونین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے
انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔
چینی سفارت خانے کی شدید مذمت
چینی سفارت خانے کی جانب سے پشاور میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے چینی سفارتحانے کا کہنا ہے کہچینی سفارت خانہ پشاور میں مسجد دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس سانحہ کے متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News