Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

Now Reading:

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
نگراں وزیراعلیٰ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 6 رکنی  پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی میں حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے تین تین اراکین شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں حکومت بینچوں سے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت شامل ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ملک ندیم کامران کمیٹی میں شامل ہیں۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں نگراں وزیراعلیٰ  پنجاب کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب پر بنانے والی کیمٹی کی پہلی میٹنگ جمعے کو 2 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔

Advertisement

اپوزیشن ارکان کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل مشاورت

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن ارکان نے پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، پرویز الٰہی

متحدہ اپوزیشن ممبر سید حسن مرتضیٰ، ملک ندیم کامران اور ملک احمد خان کے درمیاں رابطہ ہوا جس میں ارکان نے پارلیمانی کمیٹی اور نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غوروخوص کیا۔

حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

علاوہ ازیں نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

Advertisement

تاحال مشاورتی عمل کا آغاز نہ ہوسکا، حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نامزد ممبران پنجاب اسمبلی پہنچ گئے تھے۔

میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت پنجاب اسمبلی پہنچے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے تاحال کوئی ممبر بھی پنجاب اسمبلی نہ پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر نہیں کیا جا سکا تھا جس کی وجہ سے یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام تجویز کر دیا

Advertisement

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان اتفاق نہیں ہوا تھا جس کے بعد گورنر پنجاب سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیے جانے کی استدعا کی گئی تھی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا تھاتاہم پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہیں کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر