Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل؛ بڑے لیڈروں نے سر جوڑ لئے  

Now Reading:

اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل؛ بڑے لیڈروں نے سر جوڑ لئے  

پنجاب کی سیاسی صورتحال، اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل ہوگئی اور ن لیگ کے بڑے لیڈروں نے ماڈل ٹائون میں سر جوڑ لئے  ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایم پی ایز اور ایم این ایز کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزراء کی کمیٹی کی ملاقاتیں ہوئیں، جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان، معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگ میں اراکین پنجاب اسمبلی میاں مرغوب احمد، غزالی سلیم بٹ، مرزا جاوید اور سیف الملوک کھوکھر شامل تھے جبکہ اجلاس میں ملک ارشد، میاں نوید، ملک وحید، چوہدری شہباز اور رانا اقبال نے شرکت کی،۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق اعتماد کے ووٹ سے پہلے لاہور کے ایم پی ایز نے اپنے اپنے حلقوں میں پانچ پانچ کروڑ روپے مانگ لئے جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز نے بھی پانچ کروڑ روپے کے بجائے پچیس کروڑ روپے لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا تھا خواجہ سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ نے پنجاب کے ایم پی ایز کو مختلف حلقوں میں ترقیاتی سکیمیں دینے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔

میٹنگ میں لیڈران کی گفتگو میں کہا گیا کہ جو پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے پارٹی قیادت بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر