Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں کا دکانیں اور ریستوران جلد بند کرنے سے انکار

Now Reading:

تاجروں کا دکانیں اور ریستوران جلد بند کرنے سے انکار

آل پاکستان انجمن تاجران نے دکانیں اور ریستوران جلد بند کرنے سے انکار کردیا۔

وفاقی حکومت کے دکانیں اور شادی ہالز جلد بند کرنے کے فیصلے پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکانیں رات 10 بجے اور ریسٹورنٹ 11 بجے سے پہلے بند نہیں کریں گے۔

اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ معاشی پہیہ روک کر توانائی بچانا عقل مندی نہیں، حکومتی اور سرکاری اداروں میں اے سی ہیٹرز بند  کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اور بیوروکریٹ پروٹوکول ختم اور مفت پیٹرول، بجلی، گیس لینا بند کریں۔

Advertisement

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقہ ملک میں سب سے مہنگی بجلی کا خریدار ہے۔ کاروباری طبقے کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ معاشی پہیہ چلتا رہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ  ملک بھر میں اسٹریٹ لائٹس رات 10 بجے کے بعد جلائی جائیں ۔ملکی شاہراہوں اور موٹرویز پر بجلی کے بے دریغ استعمال میں کمی لائی جائے جبکہ پارکوں اور سرکاری دفاتر کی بجلی مغرب کے بعد بند کردی جائے۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال کا نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے پر زور

انہوں نے کہا کہ  بجلی اور گیس چوروں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جائے۔ کاروباری بندش  میں دنیا کی مثال نہ دی جائے، دنیا خوشحال ہے۔ 13 پارٹیوں کی حکومت 8 ماہ پہلے ہی ناکام ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر