Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کہاں ہیں؟ حبا چوہدری کا وزیراعظم سے سوال

Now Reading:

فواد چوہدری کہاں ہیں؟ حبا چوہدری کا وزیراعظم سے سوال
حبا چوہدری

فواد چوہدری کہاں ہیں؟ حبا چوہدری کا وزیراعظم سے سوال

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری  نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں؟

حبا چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جواب دیں فواد چوہدری کہاں ہیں؟ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں از خود نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، کسی کو معلوم نہیں فواد کہاں ہیں، چیف جسٹس اور وزیراعظم سے گزارش ہے نوٹس لیں، اسلام آباد پولیس سے درخواست ہے تعاون کریں۔

اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کھڑے ہیں، میں اکیلی ہی ان کیلئے کافی ہوں، ہم نے کرپشن کر کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نہیں لئے، عمران خان پر حملہ ہوا اور اب سیکیورٹی بھی ہٹادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایس پی لیگل کو فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ فواد چوہدری مخصوص نشست پر نہیں منتخب ہوکر آئے، ان کے منہ پر کپڑا ڈال کر پیش نہیں کرنے دیں گے۔

حبا چوہدری نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو دہشتگردوں کی طرح پیش کیا گیا، عدالتی حکم کے باوجود فواد کو اہلخانہ سے نہیں ملوایا گیا، ہمارے جذبات کم نہیں ہوں گے۔

وکیل فواد چوہدری کی گفتگو

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف فواد چوہدری سے متعلق کیس میں سماعت میں وقفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وکیل فواد چوہدری ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کیس میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کر انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ شہنشاہ سائفر نے حکم دیا آج اسلام آباد بند ہوگا، نہ عدالت کو اورنہ ہی وکیل کومعلوم ہے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔ فواد چوہدری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شوبازاوران کی ٹیم ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے ویڈیو بیان تسلیم کیا۔ ملزم کومرضی کاوکیل کرنےکاحق ہوتاہے، ہمیں فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کرنے دی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ کسی نوٹس کے بغیر فواد چوہدری کیخلاف پٹیشن دائرہوگئی۔ فواد چوہدری کو پہلے لاہور اور پھر جیل سے اغوا کیا گیا، جلد بازی میں انصاف کچلا جاتا ہے۔

Advertisement

بابراعوان نے مزید کہا کہ الزام جوبھی ہوملزم کو فیئرٹرائل کا حق ہوتا ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ دیا جاتا ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ضمانت ملزم کا حق ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر