
سلیم مانڈوی والا کا بیان
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے لئے 10 بلین ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان پاکستان کے بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ یہ 10 بلین ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مقدمہ لڑ کر دنیا کو اس اہم مسئلے کی طرف قائل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کا مسئلہ ہر سطح پر اٹھایا اور دس بلین ڈالر کی امداد نے ثابت کیا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا کیس مؤثر اور مضبوط طریقے سے اجاگر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پوری قوم بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑی ہے، سلیم مانڈوی والا
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم یو این سیکرٹری جنرل سمیت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی دکھانے اور انکی مدد کرنے پر انکے شکرگذار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ سیاسی مخالفین جنیوا کے اس کم دورے پر بھی اپنی سیاست کر رہے تھے جبکہ مخالفین نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کی اور ہمیں ناکام قرار دیا لیکن عوام نے دیکھ لیا کہ مخالفین کا بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ دنیا کے امن کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں، سلیم مانڈوی والا
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ مشکلات ضرور درپیش ہیں لیکن اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کوششیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News