Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں، سعید غنی

Now Reading:

ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں، سعید غنی
سعید غنی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کہنے پر ادارہ نورحق آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر شہری اداروں کو ٹھیک کریں۔

جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحفظات ہیں

سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحفظات ہیں، ہم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس مسئلے پر سندھ حکومت کا کردار بنتا ہے وہ ہم کریں گے، جن مسائل پر جماعت اسلامی نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اس پر ہم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن یوسیز پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا ہے وہ جو فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے۔

Advertisement

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد ادارہ نور حق میں تشریف لائے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم تحفظات دور کریں گے، ری کاونٹنگ ابھی بھی جاری ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر درخواست بھی درج کروا دی ہے، الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ری کاونٹنگ لیگل پراسس ہے لیکن لیگل طریقے سے ال لیگل کام ہو رہے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ تحفظات دور ہوں گے تو ہم بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کیلئے تیار ہیں، سعید غنی

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر