
مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع
پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی کے آئندہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور انکے ساتھیوں کے آئنندہ سیاسی لائحہ عمل کے معاملے سمیت تحریک انصاف میں شمولیت یا الگ سیاسی شناخت بارے اہم فیصلوں کے لئے آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
یہ بی پڑھیں: مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں، چوہدری شجاعت حسین
اجلاس کی صدارت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کریں گے جس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان ،سندھ اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیدار شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹربھی شرکت کریں گے جس میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چوہدری پرویزالٰہی اس ضمن میں ایک اجلاس اپنی رہائش گاہ پہلے ہی کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے ملک بھر کی پارٹی لیڈرشپ سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News