Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی طویل بندش پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہبازحکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

بجلی کی طویل بندش پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہبازحکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بجلی کی طویل بندش

بجلی کی طویل بندش پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ملک بھر میں کل صبح ساڑھے 7 بجے پاور بریک ڈاؤن ہوا تھا اور ابھی تک لوگ بجلی سے محروم ہیں، مجموعی طور پر ملک بھر میں بجلی کی بندش کو 26 گھنٹے گزر گئے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کا تاحال کچھ اتا پتا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل بندش پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آٹا نہیں، بجلی نہیں قرض واپس کرنے کے پیسے نہیں، مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔

عمران اسماعیل

Advertisement

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک میں پاور بریک ڈاؤن ایک سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، نا اہلوں نے اپنے پاور کے لیے تباہی مچا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تیل نہیں ہے، منگانے کے لیے ڈالر نہیں ہے، مگر ہٹ دھرمی جاری ہے۔

Advertisement

شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ 2021 میں اسی طرح سے بجلی کا پورے ملک میں بریک ڈاؤن ہوا تو عمرا یوب خان پوری رات کنٹرول روم میں رہے، 4 گھنٹے میں تمام بڑے شہروں میں بجلی بحال ہوئی اور 7 گھنٹوں میں پورے ملک کی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمر ایوب اور میں صبح کام ختم کرنے کے بعد گھر گئے، اس کے باوجود خان صاحب نے بازپرس کی کہ اتنی دیر کیوں لگی۔

حماد اظہر

علاوہ ازیں حماد اظہر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ الیکشن کمیشن، اسپیکر، نگراں وزیراعلیٰ کے بعد اب توانائی کا شعبہ بھی ایک مذاق بنتا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان نالائقوں سے کوئی پوچھے کہ بجلی احتیاط سے کیسے استعمال ہوتی ہے؟ دستانے پہن کر لائٹ کا سویچ چالو کریں؟

26 گھنٹے بعد بھی تقریباً نصف کراچی بجلی سے محروم

خیال رہے کہ 26 گھنٹے  گرنے کے بعد بھی  کراچی کا 35 فیصد سے زائد حصہ بجلی سے محروم ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے 2 ہزار میں سے 1300 فیڈرز پر ہی بجلی بحال ہوسکی ہے۔ بحال فیڈرز پر لوڈ بیلنس  کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر ڈیڑھ سے 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی غائب

مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کے  کچھ دیر بعد ہی پھر چلی گئی۔ بہادر آباد، دھورا جی، عسکری فور، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، لالو کھیت میں بیس گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تھی اور صبح پھر چلی گئی۔

مزید پڑھیں: آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی کی بحالی کا امکان ہے، کے الیکٹرک

اس کے علاوہ ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، محمود آباد ، منظور کالونی ، ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، کورنگی ، لانڈھی  اور اسکیم 33 کے مختلف سیکٹرز 26 گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال بجلی سے محروم  ہیں۔

واضح رہے کہ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں اور اسکول جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث کئی علاقوں میں گیس اور پانی کا بھی بحران ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر