انسداد منشیات آپریشن، اربوں روپے مالیت کی منشیات ضبط
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے سمندر میں انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی اور کسٹمز کا انسداد منشیات آپریشن
15 ارب مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئیںAdvertisement
براہ راست دیکھیں: https://t.co/H5UZzCDu0z#PakistanNavy #BOLNews pic.twitter.com/9tUhHJYEfL— BOL Network (@BOLNETWORK) January 24, 2023
ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 1450 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں جس میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 15 ارب روپے ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
