Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس نے بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

Now Reading:

کراچی پولیس نے بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان

کراچی پولیس نے بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان کو مقابلے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے تین بہن بھائی پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو کورنگی ٹی سی ایس اسکول کے قریب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی شناخت عامر اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں بہادر آباد پولیس نے غیر ملکی شہری کو لوٹنے والے ملزم عباس عرف ڈان کو دھر لیا جس کے قبضے سے کنیڈین شہری سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا واضح رہے کہ ملزم نے چند روز قبل غیر ملکی شہری سے 22 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی۔

بہادر آباد محمد علی سوسائٹی میں ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار موسی پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سی ویو کے سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لڑکی سدرہ ملک کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا آپریشن میں ایدھی کے رضاکار اور نیوی کی غوطہ خور ٹیم بھی شامل ہے۔

کورنگی اور لانڈھی میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا اور سائٹ سپر ہائی وے ہنگورا سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ منگھوپیر ناردرن بائی پاس قبائل چوک کے قریب فائرنگ سے 21 سالہ نظام خان اور 23 سالہ نیک محمد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر