Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم

وزیراعظم اور گورنر پنجاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم  شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، اس دوران گورنر محمد بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا جس میں معاشی، سیاسی، آئینی وقانونی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ایوان سے  اعتماد کا ووٹ  لینا بےحد ضروری ہے، اعتماد کا ووٹ لینا آئینی ذمہ داری ہے، روگردانی نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ صوبے میں گڈگورننس سمیت مختلف سیاسی ایشوز پر وزیراعلیٰ پنجاب ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خود کو سیاسی طور پر مضبوط کرنے کیلئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کل اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر مسلم لیگ ن کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہونے لگی۔

ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو عدالت جانے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل؛ بڑے لیڈروں نے سر جوڑ لئے

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی سے خفیہ رابطے تیز کیے جائیں اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کی واپسی نہ جانے پر قائل کیا جائے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن پنجاب کے ارکان اسمبلی سے براست رابطے رکھنے اور اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ دوران اجلاس پنجاب اسمبلی میں موجودہ نمبر گیم پر وزیر اعظم  شہباز شریف کو تفصیلات دی گئیں۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے پر اجلاس میں اتفاق کیا گیا اور تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے بارے میں تفصیلی مشاورت اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

Advertisement

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کی وزیر اعظم نے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان کے بارے میں لیگی رہنماؤں نے بریفنگ دی اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ پر قانونی اور آئینی پہلوں پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں حکومت اگر اعتماد کا ووٹ لیے تو مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر