
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں اب اہم سیاست شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کے متعلق بات کی ہے۔
15جنوری سے15اپریل اہم ہیں100دن میں انتخابی شیڈول آئے گاپنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی،پھرسندھ اسمبلی سےممبر واپس اورقومی اسمبلی سے استعفے منظورکرائیں گے۔بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی۔جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گےبینکوں کےلٹنےکےخوف سےسیکیورٹی بڑھادی گئی ہے
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 14, 2023
شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 15جنوری سے15اپریل اہم ہیں اور ان 100دن میں انتخابی شیڈول آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی جبکہ معاشی سلامتی ملکی سلامتی اقتصادی سلامتی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، علی زیدی
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی، یہ جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی، پھر سندھ اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے۔
وزیرداخلہ پورس کاہاتھی ثابت ہواصرف بڑھکیں مارسکتاہےعمران خان نےPDMکوچاروں شانےچیت کردیا4بلین سےکچھ زیادہ صرف ذخائررہ گئے ہیں سینکڑوں آپریشن ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونےکی وجہ سےملتوی ہورہےہیںKPKاسمبلی بھی تحلیل ہوگی سندھ اسمبلی سےبھی نکلیں گےاُس کےبعدقومی اسمبلی کی باری آئےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 13, 2023
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News