Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا، فیاض چوہان

Now Reading:

پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا، فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدترین معاشی حالات میں مارکیٹیں جلد بند کرنا عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے جبکہ نااہل حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکے کاروبار بند کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے آئین سٹائن اسحاق ڈار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے جبکہ تیرہ رنگی حکومت بھی عوام کے سامنے بالکل ایکسپوز ہوگئی ہے اور ملکی برآمدات سوا تین ارب سے کم ہو کر سوا دو ارب روپے رہ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ لندن میں کھڑا ہو کر کوئی شخص جھوٹ نہیں بول سکتا ، فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ 5 فیصد تھا جو آٹھ ماہ میں 90 فیصد ہوگیا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نمائشی اقدامات چھوڑے اور اپنے شاہانہ طرز حکومت پر غور کرے، ایک طرف بیروزگاری بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں اور اگر جلد الیکشنز نہ ہوئے تو یہ لوگ ملک کو ناچ نوچ کر کھا جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ 13 گیڈر جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرپا رہیں، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر