
وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے سے کون روک رہا ہے، آئین کہتا ہے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ آپس میں لڑ رہی ہیں، حکومتی اتحاد کے 140ممبران کل ایوان میں آئے، آج کہا گیا وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی نہیں آسکیں گے، ہمارے وزراء کو کیسے روک سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ و دیگر لیڈران پنجاب اسمبلی آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ممبران پورے ہیں، کل کے اجلاس میں ہماری تعداد 177 تھی، ہمارے ارکان کی کل تعداد 179 ہے جبکہ پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 160 سے 165 سے زیادہ نہیں۔
ماسٹر پلان معاملے میں پنجاب حکومت پھنس گئی
لیگی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ماسٹر پلان پر حکم امتناع جاری کردیا، لاہور کا ماسٹر پلان عجلت میں کیوں بنایا گیا، ماسٹر پلان معاملے میں پنجاب حکومت پھنس گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے گرین ایریا کو براؤن کیا جارہا ہے، لاہور کے 96کلو میٹرعلاقے کو گرین سے براؤن کیا گیا۔
عطا تاڑر کی گاڑی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وفاقی وزراء کی اسمبلی داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء، اعظم نذیر تارڑ اورعطا تارڑ کو اسمبلی کے اندر نہ جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے سارجنٹ اینڈ آرمز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی وفاقی وزیر اسمبلی میں داخلہ نہ ہو۔
اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف نے عطا تاڑر کی گاڑی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک کر گیٹ داخلے کے لیے بند کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News