
سندھ کو حقیقی آزادی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو آگے کردیا تاکہ پتلی گلی سے نکل سکیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے “دنیا بول ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکٹھی ہونے والی جماعتیں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی رہی ہیں، محمود مولوی کے الیکشن میں ایم کیو ایم اکٹھی تھی۔
کراچی میں کیا کچھ نہیں ہوا یہ سب جانتے ہیں
انہوں نے کہا کہ منظم ہونا بری بات نہیں لیکن ایجنڈا معلوم ہونا ضروری ہے، کیا گورنر ہاؤس نائن زیرو بن رہا ہے؟ زیرو پلس زیرو زیرو ہوتا ہے انہوں نے 30سال میں کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم آؤ ملکر کھاتے ہیں کا تسلسل ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں کیا کچھ نہیں ہوا یہ سب جانتے ہیں، کراچی کے لیے 162ارب رکھے گئے سندھ حکومت نے کہا مال کھپے، سندھ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے پیسے ڈی سیز کے ذریعے چوری کرا لئے۔
پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بارشوں سے پہلے کراچی کے نالے ہم نے صاف کرائے تھے، گرین لائن پی ٹی آئی لیکر آئی۔
انکا کہنا ہے کہ یہ نورا کشتی ہے حلقہ بندیوں کا معاملہ نہیں ہے، یہ اس مرتبہ الیکشن سے جوتیاں چھوڑ کر بھا گنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو آگے کردیا ہے تاکہ پتلی گلی سے نکل سکیں، انہوں نے الیکشن میں ہارنا ہے اس لیے بھاگنا ہے۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں ہوں یا ایم کیو ایم کے 3 دھڑے، جمع ہوکر بھی نہیں جیت سکتے۔
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ متحدہ کے دھڑوں کے انضمام کی صورتحال زیرو جمع زیرو کے برابر ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں ہوں یا ایم کیو ایم کے 3 دھڑے، جمع ہوکر بھی نہیں جیت سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News