
جمشید اقبال چیمہ کی گفتگو
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن نہ کروائے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے آج بیان دیا پشاور میں چند لوگ مر گئے تو کیا ہوا، حکمران ایسے لوگ بنادیئے گئے ہیں جن کو انسانی زندگی کی پرواہ نہیں ہے جبکہ اںسانی جان سب سے زیادہ قمیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست قانون سے بنتی ہے اور اگر 90 دن کے اندر الیکشن نہ کروائے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ ریاست کے لوگوں کی جو رائے ہے وہی مقدم ہے جبکہ کچھ لوگ احساس کمتری میں آکر عمران خان کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ زراعت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، جمشید اقبال چیمہ
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر 2014 کے دھرنے کی یاد دلا رہا ہے اور عمران خان کی طرف سے میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان نے عوام کے لیے کوئی ڈیل نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مریم نواز کی طرح نہیں جو سرجری کا بہانہ بنا کر گئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں پر عوام پورے پاکستان سے آئی ہوئی ہے، یہاں ہر خمیے میں جائیں تو پورے پاکستان سے آئے لوگ نظر آتے ہیں، ہم اپنے لیڈر کا پہرہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں،مسرت جمشید چیمہ
مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے لیے جان کی پرواہ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی کال کے لیے خود کو تیار رکھنا ہے اور جیسے ہی کال آئے آپ نے نکلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی رات لمبی ہے مگر ختم ضرور ہوگی، ہم پاکستان کو حقیقی آزادی تک رکنے والے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو جوڈیشل کردیا گیا ہے، ان سے ملاقات کریں گے، فواد چوہدری کو ہیرو بنادیا ہے جبکہ فواد چوہدری کی ایک مسکراہٹ ان کے منہ پر تمانچہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News