تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کیخلاف سازش قرار دیدیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں مزید بوجھ تلے آگئے۔
ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ھے آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں مزید بوجھ تلے آگئے.پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر35 روپے اضافہ انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ عوام کب تک انکی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے؟کیا اربابِ اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گے؟
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 29, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر35 روپے اضافہ انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عوام کب تک انکی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے؟ کیا اربابِ اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گے؟
شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نالائق حکومت مہنگائی کے بجائے عوام کو ختم کرنا چاہتی ہے، پاکستان کی معیشت پہلے سے ہی معیشت ڈوبی ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان @SAYousafzaiPTI کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرردعمل۔
موجودہ نالائق حکومت مہنگائی کی بجائے عوام کو ختم کرنا چاہتی ہے،پہلے ہی معیشت ڈوبی ہوئی ہے۔
امپورٹڈ حکمرانوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھیننے کی ٹھانی ہے۔#امپورٹڈ_نالائق_حکمران pic.twitter.com/urX4lSKXPR— PTI (@PTIofficial) January 29, 2023
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھیننے کی ٹھانی ہے، عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو تحریک انصاف برداشت نہیں کرے گی، امپورٹڈ حکومت عوام کی جان چھوڑے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی تمام تھیوریاں فیل ہو چکی ہیں، ڈالر 200 پر لانے کا دعویی کیا تھا 270 پر پہنچ گیا ہے، عوام پر رحم کریں، عوام آپ کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتی۔
اسد قیصر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے بعد پیٹرول قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں 35 روپے بڑا اضافہ کردیا جو عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہیں اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 29, 2023
اسد قیصر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، ان کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے، ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
حماد اظہر
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔
The economy has been weakened and our currency has taken the steepest fall in history. It lost Rs 80 against the dollar in just 9 months of PDM. Petrol/Diesel, Electricity and almost everything else will see a further and massive hike in prices soon.
Advertisement— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 29, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے معیشت تباہ کردی جس کی وجہ سے روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو گئی۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی، یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا۔
خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاکر عوام دشمن حکومت ہونے کا ثبوت دیا۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کا مشن عوام کے منہ سے نوالہ چھیننا ہے، شہباز شریف اپنے کپڑے بیچیں قوم کیلئے سستا پیٹرول لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر اشیاء مہنگی ہوگی صنعتیں، سفری کاروبار متاثر ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے کہتے ہیں پیسہ نہیں ہے، مگر قوم کا پیسہ غیرضروری دوروں، سرجریوں پر خرچ کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کو گھر بھیجنا ضروری ہے، حکومت نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
