
استعفیٰ عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسمبلی تحلیل ہوگی عام انتخابات کی طرف جائیں، پرویز الہیٰ کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اعتماد کے ووٹ کا کہا تو حکم مانیں گے، 188 نمبر پورے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی جو نیئر ٹیم لاہور آگئی، حالت پتلی ہے، سندھ کا پیسہ پنجاب کے ایم پی ایز پر خرچ کیا جارہا ہے، 5 ایم پی ایز کو 5ارب 20 کروڑ کی پیشکش کی گئی، سندھ کے عوام بلاول اور زرداری کا محاسبہ کریں گے۔
ن لیگ کو الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کو الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے، حمزہ کیمپ اور مریم کیمپ کی لڑائی چل رہی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 20 لوگوں نے عمران خان کو دھوکا دیا انکی سیاست ختم ہوگئی، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔
فواد چوہدری کا ٹوئٹ
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آئرس کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے، آئرس کے سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانی سمجھے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔
iRIS کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے 79% پاکستانی سمجھے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے 59% کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئ ہے 71% فوری انتخابات چاہتے ہیں pic.twitter.com/lItTQm2zKv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 59 فیصد کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئی ہے اور 71 فیصد لوگ فوری انتخابات چاہتے ہیں۔
شوریٰ کا کونسیپٹ اسلامی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ ہی فکر کی بات ہے پاکستان کے تمام نظریاتی مخالف موجودہ نظام کی حمائیت میں یکجا ہیں، اشرف غنی اور کرزئی کے میڈیا ایڈوائزر اس نظام کے میڈیا ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کیے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شوریٰ کا کونسیپٹ اسلامی ہی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے، لہٰذا جہاد کے اعلان کا حق ووٹ سے بنی حکومت کو ہے جو شوریٰ کی منظوری سے یہ اعلان کرے، انفرادی گروپس کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا ورنہ فساد فی الارض ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News