Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل الیکشن میں کوئی سازش کی تو عوامی ردعمل آئے گا، حافظ نعیم

Now Reading:

کل الیکشن میں کوئی سازش کی تو عوامی ردعمل آئے گا، حافظ نعیم
حافظ نعیم

کل الیکشن میں کوئی سازش کی تو عوامی ردعمل آئے گا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ کل الیکشن میں کوئی سازش کی تو عوامی ردعمل آئے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل 15 جنوری  کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم  کچھ کنفیوژن ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ گھنٹوں کی بنیاد پر جو اقدامات  کیے جا رہے ہیں اس پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ڈیوٹی پوری طرح انجام دے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کراچی کسی کی ترجیح میں ہے ہی نہیں، ایم کیوایم نےہمیشہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کی سودےبازی کی ہے۔  کراچی والےجانتے ہیں کون ان کے لیے کام کرتا ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ بہت تماشہ ہوگیا، بہت سازشیں ہوگئیں، بس بہت ہوگیا۔ اتنے اتحادی ہیں تو پھر الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہو۔ کل الیکشن میں کوئی سازش کی تو عوامی ردعمل آئے گا۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی الیکشن، وزارت داخلہ کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی فنڈز دیتا ہے تو سب کا بجٹ بنتا ہے۔ کراچی کو برباد کریں گے تو سب متاثر ہوں گے۔ کراچی کی صورتحال سے معیشت پر فرق پڑ رہا ہے، کراچی سازشوں کا اڈہ بنے گا تو ملک کیسے آگے بڑھےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین چاہتے ہیں کراچی  کی عوام گھروں میں بیٹھی رہے۔ کراچی والے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ہر سازش کو ناکام بنادیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خطرہ 2018 میں بھی تھا  لیکن جب ترجیح ہوتی  ہے تو تمام کام ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر