Advertisement
Advertisement
Advertisement

نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے انتخابی عمل کو گہنا دیا، فافن

Now Reading:

نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے انتخابی عمل کو گہنا دیا، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے انتخابی عمل کو گہنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات نے انتخابات کی شفافیت کو متاثر کیا۔

فافن کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح میں خاصا فرق رہا، ایم کیو ایم  پاکستان کے  بائیکاٹ سے کراچی اور شہری حیدرآباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا، شکوک و شبہات سے پاک انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے، عام انتخابات کے سال میں انتخابی عمل پر شکوک و شبہات کے تنازعات  سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الٰہ یار، ٹھٹھہ اور ملیر میں ووٹرز نے نمایاں تعداد میں حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کراچی سینٹرل، ایسٹ، ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کورنگی، حیدرآباد اور کیماڑی میں ووٹر ٹرن آوٹ نسبتا کم رہا۔

یہ بھی پڑھیں؛ متنازع بلدیاتی انتخابات؛ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

Advertisement

فافن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر کے اجرا سے متعلق بے قاعدگیاں دوسرے مرحلے میں بھی برقرار رہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر تلخ  کلامی کے 14 واقعات رپورٹ کیے گئے، دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی ڈویژن کے عبوری نتائج دو دن کے اندر موصول ہو گئے تھے۔

فافن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے مجموعی نتائج کا ابھی بھی انتظار ہے، حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے زائد رہا، کراچی میں ملیر کے سوا 20 فیصد سے بھی کم ٹرن آوٹ رہا، آر او کے تیار کردہ نتیجے کے فارم 11 میں کئی خامیاں دیکھنے میں آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر