Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

Now Reading:

پی ٹی آئی نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

پاکستان تحریک انصاف نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فہرست سینئر وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پیشہ وارانہ بددیانتی کے مرتکب، تحریک انصاف کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کو پنجاب میں مقرر نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

فہرست میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز/پراوینشیل مینجمنٹ سروسز، پولیس سروسز کے افسران شامل ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز/پراوینشیل مینجمنٹ سروسز میں نبیل اعوان، کیپٹن عثمان، عمر شیر چٹھہ، سمیر سید، محمد علی رندھاوا، اجمل بھٹی، احمد رضا سرور، عامر کریم خان، ڈاکٹر راشد منصور، عامر خٹک اور سید علی مرتضیٰ کے نام شامل ہیں۔

Advertisement

پولیس سروسز کے افسران میں بلال صدیق کمیانہ، کیپٹن عثمان انور، کیپٹن سہیل چوہدری، راؤ سردار، علی خان، رضا صفدر کاظمی، ڈاکٹر عابد خان، حافظ عطاالرحمن، بابر سرفراز الپا، سہیل ظفر چٹھہ، رانا ایاز سلیم اور سید علی ناصر رضوی کے نام شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، محسن نقوی کی مبارکباد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر