پرویز الہیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان عمران خان کے جھنڈے تلے بہت ترقی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بار ایسوسی ایشنز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 5 ماہ میں 5 سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا، وقت آگیا ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، عمران خان ہر وقت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا سوچتے رہتے ہیں۔
لیڈر شپ عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے
پرویز الٰہی نے کہا کہ لیڈر شپ عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، عمران خان نے اوورسیز سمیت ہر سیکٹر میں بہترین ٹیم تیار کی، شریفوں نے اتنا عرصہ ملک پر حکومت کی لیکن آج اکیلے جا کر سبزی نہیں خرید سکتے، دین کی خدمت عمران خان کا ویژن تھا جس پر ہم نے بھرپور کام کیا، عمران خان کے ویژن کے مطابق نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوتؐ کی شق شامل کی، خاتم النبین ؐ یونیورسٹی بنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن طلبہ کے لئے لازمی کیا جس کے بغیر کوئی ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل نہیں بن سکتا۔ حرمت قرآن کریم پورٹل کے ذریعے قرآن کریم کی تحریف اور توہین کو خود کار طریقے سے ختم کر دیا جائے گا۔ جس کتاب میں نبی کریمؐ کے نام مبارک سے پہلے خاتم النبینؐ نہیں لکھا جائے گا، ضبط کر لی جائے گی۔
ضرور پڑھیں؛ چیف الیکشن کمشنر کے وزیراعلیٰ کو نہیں چلنے دیں گے، پرویز الٰہی
چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عام آدمی کی داد رسی نہ ہونے سے نظام پر سوال اٹھ جاتا ہے، عدلیہ کا احترام بہت ضروری ہے، اللہ تعالیٰ کے بعد عدالتیں ہی انصاف دے سکتی ہیں۔ 2002 سے آج تک جب بھی موقع ملا وکلاء برادری کی فلاح بہبود کے لئے کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
