چیئرمین ایف بی آر کی شوگرملز کی موثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کی حفاظت کیلئے شوگر ملز کی موثر نگرانی جاری رکھیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹریری ریونیو ڈویژن عاصم احمد نے کراچی پورٹ اور لارج ٹیکس پیئرز آفس کا دورہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے تفویض کردہ اہداف کے حوالے سے تمام چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر رواں مالی سال دسمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹس کے جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل کے دورے کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے قومی تجارت کی مزید بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مضبوط قومی معیشت کے لیے ہموار پورٹ آپریشنز کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر ٹیکس کو جی ڈی پی کے تناسب سے 15 فیصد تک لائے، وزیر خزانہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل اپریزمنٹ ایسٹ کا حصہ تھا، حال ہی میں اسے ایک علیحدہ اپریزمنٹ کلکٹریٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
اس موقع پر تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو نے تیسری سہ ماہی کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے قابل عمل حکمت عملی بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں: درآمدات میں کمی کی وجہ سے ایف بی آر محصولات متاثر ہونے کا انکشاف
ترجمان نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ جنوری 2023 کا ٹارگٹ پورا کریں اور ریونیو کی حفاظت کیلئے شوگر ملز کی موثر نگرانی جاری رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
