بلدیاتی انتخابات
شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آج بروز اتوار ریلی نکالی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی ریلی بلاول ہاؤس کراچی سے دوپہر ایک بجے رواں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کی ریلی اسٹار گیٹ ایئرپورٹ کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی، جس کی قیادت پی پی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے ترقیات منصوبوں سے سینٹرل میں انقلاب آیا ہے، شہلا رضا
اس کے علاوہ جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی، صوبائی وزیر شہلا رضا، ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر رہنما بھی ریلی سے خطاب کرینگے۔
گزشتہ روز بھی پیپلزپارٹی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی مہم سے متعلق ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ میں جلسہ ہوا تھا جس میں متعدد رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس میں 8 جنوری اتوار کو بلاول ہاؤس چورنگی تا اسٹار گیٹ، براستہ میٹروپول ہوٹل شارع فیصل سے ایک عظیم الشان مرکزی انتخابی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا تھا کہ ریلی میں تمام چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے امیدوار، پارٹی کارکنان اور پارٹی ووٹرز بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے اور اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈسٹرکٹ کی مختلف یوسیز میں بھی ریلیاں اور جلسہ منعقد کیے جائیں گے۔
بعدازاں اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کو کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے ہر صورت جیالا میئر منتخب کا ٹاسک دے دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری
دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے، ہمیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور مہم کا آغاز ایک بار پھر زور و شور سے شروع کر دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت چاہتے ہیں۔
سعید غنی نے کا کہنا تھا کہ جن جن ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے مقابلے میں کوئی بھی پارٹی کا کارکن یا ذمہ دار پارٹی امیدوار کے خلاف الیکشن یا کسی اور کی مہم چلا رہا ہوگا اس کے خلاف سخت پارٹی کی جانب سے تادیبی کارروائی آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News