Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، راجہ بشارت

Now Reading:

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، راجہ بشارت
راجہ بشارت

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، راجہ بشارت

صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہمارے نام اپوزیشن کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دو پارلیمانی کمیٹیاں بنائی گئی تھیں، اس کے اجلاس میں دو نام پر بات ہوئی، جو نام ہم نے دئیے ان کو اگر کسی بھی پیمانے پر دیکھیں تو اپوزیشن سے بہتر ہیں۔

دو دنوں سے نامزد لوگوں کی درگت بن رہی ہے

راجہ بشارت نے کہا کہ دو دنوں سے نامزد لوگوں کی درگت بن رہی ہے، اپوزیشن دو ناموں پر اڑی رہی، ہم نے نصیر احمد کا نام بھی دیا دو بیوروکریٹ کے نام دئیے، فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں اطراف کے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔

الیکشن کمیشن بہتر شخص کا نام سامنے لائے

Advertisement

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لائے، ہمارے پاس سارے فورم ہیں اگر ایسے شخص کو سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

ہم سے بہتر نام ہو گا تو بہتر ہی ہو گا

انہوں نے کہا کہ آج بھی جو نام ہم نے دیئے ان کے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں کیونکہ ہم نے ملی بھگت سے نام نہیں دئیے، ہم سے بہتر نام ہو گا تو بہتر ہی ہو گا۔

ضرور پڑھیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب سے سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر