Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی تاریخ کے طویل ترین بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ملکی تاریخ کے طویل ترین بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریک ڈاؤن

ملکی تاریخ کے طویل ترین بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی

ملکی تاریخ کے طویل ترین بجلی بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ  کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بریک ڈاؤن کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

این ٹی ڈی سی کے جی ایم سسٹم آپریٹر نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

مزید پڑھیں: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی غائب

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن گدو سے نکلنے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائینز کی ٹرپنگ سے ہوا۔ اس خرابی سے 23 پاور پلانٹس بند ہو گئے تھے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکونسی  میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا۔ فریکونسی کے اتار چڑھاؤ سے بڑی لائنوں پر ٹرپنگ شروع ہو گئی جس کی وجہ سے  پورے ملک میں بلیک ڈاؤن ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فریکونسی کے مسئلے کے باعث 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے خارج ہو گئی جس کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔

مزید پڑھیں: بجلی بریک ڈاؤن سے معیشت کو 300 ارب کا نقصان ہوا، ماہر معیشت

رپورٹ  کے مطابق  تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شام پانچ بجے منگلا کا سیکروٹنائز سسٹم کیا گیا  جس کے بعد بجلی کی بحالی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی بریک ڈاؤن صبح 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا اور 9 بج کر 39 منٹ پر بحالی کا کام شروع ہوا۔ پورا سسٹم 24 جنوری رات 3 بج کر 21 منٹ پر بحال ہوا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ کے طویل ترین بریک ڈاؤن کا دورانیہ 20 گھنٹے تک رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث خرابی پورے سسٹم میں پھیل گئی۔ بحالی کے عمل میں تاخیر سسٹم آپریٹر کی نااہلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر