امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
امریکی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر رابطہ کیا
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی#BOLNews #AsimMunir pic.twitter.com/QOJxXLwyJ7Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 14, 2023
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
