Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف نے (ن) لیگ کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی

Now Reading:

نواز شریف نے (ن) لیگ کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی
نواز شریف

نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 3 ممالک کے دوروں کا امکان

نواز شریف نے (ن) لیگ کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور ماہرین آئینی امور شریک ہوئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے، قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ لیگی اراکین پارلیمان نواز شریف کے ساتھ تھے اور ہیں، پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا۔

 پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ نواز شریف کی ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت

اس موقع پر نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی اور اس بات پر بھی ہدایت دی کہ قیادت الیکشن کے لئے خود بھی تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے۔

نواز شریف نے کہا کہ انتخابی مہم میں عمران خان کے دور میں ہونے والے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات بارے آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران ہی وطن واپس جانے کی ہدایت بھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی، توانائی پر اجلاس طلب

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے ان کی رہائش گاہ جاؤں گا۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اسے قوم مسترد کر چکی ہے۔

علاوہ ازیں مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ محمد نوازشریف نے اپنی صدارت میں لندن میں منعقدہ پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں اعلان کرتے ہوئے پارٹی راہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ قائد نوازشریف نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے اور پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری اور قوت سے آگے بڑھنے کی ہدایت بھی دی۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ انشاءاللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر