
ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملک میں مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
گورنر کے پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر فوری طور دستخط کرنے کا مقصد وقت بچانا تھا اور جب دو روز بعد اسمبلی خود تحلیل ہونی تھی تو وقت کیوں ضائع کرنا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا اسمبلی توڑنے کے بجائے جوڑنے کی بات کریں لیکن ملک میں بحران پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی اسمبلی تحلیل، نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان کو کام کرنے کی ہدایت
انہوں نے مزید کہا کہ استعفیٰ دینے پر ضمنی انتخابات ہوتے ہیں اور اسمبلی تحلیل ہونے پر انتخابات 5 سال کیلئے ہوتے ہیں لیکن میں عام انتخابات سے متعلق ذاتی خواہش کا اظہار نہیں کروں گا کیونکہ انتخابات کے حوالے فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں آئین جو کہتا ہے ویسے ہی کرنا چاہئیے، میں نے بہت کوشش کی کہ کے پی اسمبلی نہ ٹوٹے لیکن تحریک انصاف کی بہت خواہش تھی اس لیے اسمبلی تحلیل کی سمری دستخط کی۔
ان کا کہنا تھا کہوقت ضائع کیے بغیر اسمبلی تحلیل کی، اب اسی طرح نگراں سیٹ اپ بھی بننا چاہئیے، اور امید ہے وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعلی کے نام پر متفق ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔
اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر کی محمود خان کو نئے وزیراعلیٰ کی تقرری تک کام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جس کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اس حوالے سے گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ 1973 کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرتا ہوں جس کے ساتھصوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News