Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے

Now Reading:

پنجاب کی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے
پی ڈی ایم

پنجاب کی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے

پنجاب میں وزیراعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے تیز ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے یارکر پر پی ڈی ایم کلین بولڈ ہوگئی، کپتان نے اسمبلیاں کیا توڑیں، تیرہ جماعتی اتحاد کی رہی سہی آس بھی ٹوٹ گئی، فون بجنے لگے، رابطے بڑھنے لگے۔

نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو کچھ اہم ہدایات دیں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ رابطے کے دوران اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ تمام پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔

Advertisement

وزیر اعظم کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

دوسری جانب پنجاب کی صورتحال کے معاملے پر وزیر اعظم متحرک ہوگئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور آصف زرداری کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نواز شریف سے بھی رابطہ کیا تھا۔

احسن اقبال کی نواز شریف سے ملاقات

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینیر نائب صدر مریم نواز سے لندن میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ صورت حال اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے احسن اقبال کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پنجاب میں ن لیگ کو فعال کرنے اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بھی روایتی طریقوں سے ہٹ کر پالیسی اپنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں؛پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں احسن اقبال نے پارٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور درخواست کی کہ نواز شریف اور مریم نواز سے جلد وطن واپس آجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر