Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اداروں کو دباؤ میں لاکر مرضی کے فیصلے کرنا چاہتی ہے، جاوید لطیف

Now Reading:

پی ٹی آئی اداروں کو دباؤ میں لاکر مرضی کے فیصلے کرنا چاہتی ہے، جاوید لطیف
جاوید لطیف

کچھ لوگ آج بھی 9 مئی والا ماحول بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کو دباؤ میں لاکر مرضی کے فیصلے کرنا چاہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار گیارہ سے لانچ عمران خان دو ہزار چودہ میں فسادی بن گیا  جس کے بعد روش گرفتاریاں ہوئیں پہلے نہ عدالتیں لگتیں نہ اس کا میڈیا پر تذکرہ ہوتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گرفتاری کا حامی نہیں ہوں لیکن بار بار وہی جرم کرنے کو غلطی نہیں پالیسی یا بیانیہ کہا جاتا ہے اور اگر دباؤ میں لاکر اداروں کو مرضی کے فیصلے لینے ہیں اگر مسلح کوشش گھیراؤ سے فیصلے لینے ہیں تو اسی طرح چلتے ہیں اور اگر گالی دے کر ملک کے نظام نے چلنا ہے تو ہر جماعت کو آزادی دیدیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوری الیکشن مسائل کا حل نہیں، جاوید لطیف

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر اور معیشت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی والے کہتے ادارے یا ریاست ریڈ لائن نہیں عمران خان ریڈ لائن ہے اگر انکو گرفتار کیا تو پاکستان کے ٹکڑے ہوجائیں گے، کیا یہ پیغام نوجوانوں کو دے رہے ہیں؟

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو چھ ماہ دے دئیے گئے تو اس کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا لیکن ہم نے اپنی گردن ملک و ریاست کےلئے پیش کر دی اور اگر ہماری ملک و ریاست کےلئےقربانی کو کوئی شک کی نگاہ سے دیکھے گا تو پھر زبانیں کھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت سے کوئی بھی شخص ہو اگر کوئی بغاوت یا انتشار پر اکساتا ہے تو انجام تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے کیونکہ اگر فسادی کو انجام نہ پہنچایا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی اور یہکسی بھی حکومت کا نہیں اداروں کا کام ہے جو بھی غلط کام کرے وہ نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو اپنا فیصلہ خود کرنا پڑے گا، جاوید لطیف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر