
نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، پارلیمانی کمیٹی تاحال مشاورتی عمل شروع نہ کرسکی
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی تاحال مشاورتی عمل شروع نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لئے تاخیر سے نام دینے کے باعث مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا۔
اپوزیشن نے گزشتہ رات 22 گھنٹے کی تاخیر سے 8 بجے اسپیکر کو نام بھیجے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی گزشتہ روز سارا دن اسمبلی میں اپوزیشن کے نام منتظر رہے ۔
اپوزیشن نے بائیس گھنٹے کی تاخیر سے کمیٹی کے لئے ملک احمد خان، ملک ندیم کامران اور حسن مرتضیٰ کے نام تجویز کیے جبکہ حکومتی اتحاد نے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جوان بخت کے نام تجویز کیے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، پرویز الٰہی
اسپیکر آج پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن کر کے مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کمیٹی میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اپنے نام پیش کرکے مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر نہیں کیا جا سکا تھا جس کی وجہ سے یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا تھا۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان اتفاق نہیں ہوا تھا جس کے بعد گورنر پنجاب سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیے جانے کی استدعا کی گئی تھی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا تھاتاہم پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہیں کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری تعطل کا شکار، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News