Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر

Now Reading:

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر
مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا، انہوں نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ‘چیف آرگنائزر’ بھی مقرر کر دیا۔

ن لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی، اب مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو “ری آرگنائز” کریں گی۔

مریم نواز کو ن لیگ کی چیف آرگنائزر بنانے کی وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب مریم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر بنانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ نواز شریف کی مداخلت پر مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے، کیونکہ شہباز شریف پارٹی امور چلانے اور پارٹی کو ری آرگنائز کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے متعدد بار شہباز شریف کو پارٹی امور پر توجہ دینے کی ہدایت کی لیکن وہ ناکام رہے، انہوں نے مریم نواز کو پارٹی کی ری آرگنائز کی ذمہ داری اپنی ناکامی کی وجہ سے سونپی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے متعدد بار نواز شریف کو شکایت کی کہ پارٹی عہدہ نہ ہونے کی وجہ سے سینئر لوگ ان کی بات کو نظر انداز کرتے ہیں۔

ذرائع ن لیگ نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے چیف آرگنائزر بنتے ہی ایکٹیو خواتین سے پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے تجاویز مانگ لیں جبکہ مریم نواز کے جلد وطن واپس آنے کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر