
عوام کو بڑا ریلیف، اوگرا نے خوشخبری سنا دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایل پی جی زیادہ قیمتوں پر فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے صارفین کو ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات رہیں گی، اوگرا نے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔
اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کرنے کا مقصد متعین کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنانا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اوگرا نے پلاسٹک شاپرز میں گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف نوٹس لے لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News